15 دسمبر، 2022، 3:52 PM

دنیا کی خواتین قیدیوں کا ایک تہائی حصہ امریکہ میں ہے، ایرانی حکومت کے ترجمان

دنیا کی خواتین قیدیوں کا ایک تہائی حصہ امریکہ میں ہے، ایرانی حکومت کے ترجمان

ایرانی حکومت کے ترجمان نے اقوام متحدہ میں خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن (CSW) میں ایران کی رکنیت ختم کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی خواتین قیدیوں کا ایک تہائی حصہ امریکہ میں ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کی اس قرارداد پر ردعمل ظاہر کیا جس کے تحت خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن (CSW) میں ایران کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے امریکہ کو اس اقدام کا ذمہ دار ٹہرایا اور کہا کہ دنیا کی خواتین قیدیوں کا ایک تہائی حصہ امریکہ میں ہے۔انہوں نے امریکہ میں خواتین کی صورتحال کو بیان کرنے والے اعداد و شمار بیان کئے اور کہا کہ دنیا بھر میں خواتین قیدیوں میں سے ایک تہائی امریکہ میں قید ہیں۔ 

بہادری جہرمی نے مزید لکھا کہ 2015 سے لے کر اب تک کم از کم 250 خواتین کو امریکی پولیس نے سڑکوں پر اور بغیر کسی مقدمے کے قتل کیا ہے۔ 26 سالہ حاملہ خاتون لیونا ہیل ان میں سے ایک ہے۔انہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے امریکہ اور مغربی ملکون کے دوہرے معیار پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ نے خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن میں ایران کی برطرفی پر زور دیا۔

خیال رہے کہ امریکہ کے پیش کردہ قرار داد کے مسودے کو  29 موافق، آٹھ مخالف ووٹوں اور 16 غیر حاضریوں کے ساتھ منظور کیا گیا۔

News ID 1913674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha